Live Updates

وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کا راولپنڈی میں پولیس کے مبینہ تشددسے نوجوان کی ہلاکت کے واقعہ کانوٹس

جمعہ 4 ستمبر 2015 23:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء ) وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے راولپنڈی میں پولیس کے مبینہ تشددسے نوجوان کی ہلاکت کے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے آرپی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کرلی ہے اورواقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہا کہ واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کی جائے ۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات