ایبٹ آباد ، کالج کے نام پر طلباء سے کروڑوں روپے وصول کرلئے گئے

انتظامیہ میں ایبٹ آباد یونیورسٹی کے دو پروفیسرز بھی ملوث نکلے، صوبائی وزیر تعلیم مشتاق غنی کا واقعہ کا نوٹس، سیکرٹری ایجوکیشن کو انکوائری کا حکم

جمعہ 4 ستمبر 2015 22:59

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) ایبٹ آباد میں کالج کے نام پر طلباء سے کروڑوں روپے وصول کرلئے گئے ۔ انتظامیہ میں ایبٹ آباد یونیورسٹی کے دو پروفیسرز بھی ملوث نکلے صوبائی وزیر تعلیم مشتاق غنی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری ایجوکیشن کو انکوائری کا حکم دے دیا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق ایبٹ آباد میں جعلی کالج کے نام پر طلباء کو دھوکہ دے کر انتظامیہ نے کروڑوں روپے وصول کرلئے ہیں اور کالج کی انتظامیہ میں ایبٹ پباد یونیورسٹی کے دو پروفیسرز بھی ملوث ہیں طلباء سے کروڑوں روپے ہڑپ کرنے کی خبر پر صوبائی وزیر مشتاق غنی نے نوٹس لے لیا ۔ اور سیکرٹری ایجوکیشن کو معاملے کی انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا

متعلقہ عنوان :