کراچی ،مختلف علاقوں سے 112ملزمان گرفتار، اسلحہ اوردستی بم برآمد کرلیا

جمعہ 4 ستمبر 2015 22:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) ایسٹ، ویسٹ اور ساوتھ پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران112ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ، دستی بم اور مسروقہ سامان برآمدکر لیا،تفصیلات کے مطابق کراچی کے تینوں زون کی پولیس اور سی آئی اے نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں94چھاپہ مار کارروائیوں اور4مقابلوں کے بعد112ملز مان کو گرفتار کر لیا گرفتارملزمان میں2ڈکیت،غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں15ملزمان ،امتناع منشیات ایکٹ کے تحت18 ملزمان 8مفرور اشتہاری جبکہ دیگرجرائم میں ملوث 14 ملزمان شامل ہیں، جن کے قبضے سے14 پستول، اور بھاری مقدارمیں منشیات برا?مدہوئی ہے ،گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :