Live Updates

عمران خان سندھ میں آئے اور چلے گئے جو ہنڈیا انہوں نے چڑھائی وہ پکی نہیں سندھ کے عوام باشعور ہیں آمروں کو آمرانہ سوچ اور آمروں کا ساتھ دینے والوں کو سندھ واسیوں نے ہمیشہ مسترد کیا ہے ،سینئر صوبائی وزیر اطلاعات نثار احمد کھوڑو

جمعہ 4 ستمبر 2015 22:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) سینئر صوبائی وزیر اطلاعات نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ عمران خان سندھ میں آئے اور چلے گئے جو ہنڈیا انہوں نے چڑھائی وہ پکی نہیں سندھ کے عوام باشعور ہیں آمروں کو آمرانہ سوچ اور آمروں کا ساتھ دینے والوں کو سندھ واسیوں نے ہمیشہ مسترد کیا ہے آمروں نے ہمارا لیڈر شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ہم سے جدا کیا سندھ کے عوام نے جمہوریت کی بقاء کے لیے بڑی قربانیاں دیں کوڑے کھائے جیلیں کاٹیں اور اپنے سینوں پر گولیاں کھائیں کئی غریب لوگوں کو راستوں پر خون مین نہلایا گیا اور ان کو ڈاکو کا لقب دیا گیا کہیں خیرپور ناتھن شاہ کی گلیاں خون سے سنواریں گئیں تو کہیں پنھل خان چانڈیوگوٹھ کے دل سوز واقعات ہمارے ذہنوں میں آج بھی موجود ہیں ،وہ جمعہ کو گوٹھ نواب خان وسان میں صوبائی وزیر خوراک و معدنیات منظور حسین وسان کے بڑے بھائی اور رکن قومی اسمبلی نواب خان وسان کے والد کی وفات پر ان سے تعزیت اور دعا کے بعد میڈیا سے بات چیت کررہے تھے،نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ جب بھی آمرانہ حکومت آتی ہے تو ہمارے سندھ کے واسی وہ ظلم اور جبر کادور یاد کرتے ہیں اور اگر کوئی آمرانہ حکومت کا ساتھی بنتا ہے تو اس کو بھی اسی نظر سے دیکھتے ہیں عمران خان مشرف کا ساتھی رہا ہے مشرف نے انڈیا جانے کے لیے غیر آئینی ریفرنڈم کرایاتاکہ وہ انڈیا میں ایک صدر کی حیثیت سے جاسکیں۔

(جاری ہے)

نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ عمران خان کے اپنے وزراء جب کرپشن کے کیسوں میں گرفتار ہوئے تب ان کو کرپشن یاد نہیں آئی ان کو اپنے خیبرپختونخواہ میں کرپشن کا بھی حساب دینا ہوگا کہ وہاں پر کونسی ترقی ہوئی ہے اسی لیے شیشے کے گھر میں رہ کسی دوسرے گھر میں پتھر پھینکنا اچھا نہیں ایم کیو ایم کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فی الحال ایم کیو ایم نے استعفے دیے ہیں جس پر وفاقی حکومت سے ان کے مزاکرات جاری ہیں بلدیاتی انتخابات کے بارے میں انہوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوری پارٹی ہے اور ہمیشہ ہر الیکشن میں حصہ لیتی رہی ہے ہم میدان چھوڑ کر بھاگنے والوں میں سے نہیں ہیں ہم نے ہر محاذ پر مقابلہ کیا ہے یہ الیکشن جماعتی بنیاد پر ہورہے ہیں اور اس دفعہ تیر کا مقابلہ دوسری جماعتوں سے ہوگا جس کے لیے پارٹی نے مکمل تیاری کرلی ہے ہمارا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ملک میں موجود ہے اور خود پارٹی چلا رہے ہیں کو چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری پہلے بھی ملک سے باہر گئے اور آتے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ صرف سندھ میں کرپشن ہے جہاں بھی کرپشن ہو وہاں بلا امتیاز کاروائی ہونی چایئے اختیارات کو صرف انصاف کے خاطر استعمال کرنا چاہئیے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات