پرویز مشرف نے کشمیر کا سودا کرنے کی کوشش کی، آصف زرداری کا الزام

جمعہ 4 ستمبر 2015 22:52

کراچی/لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) سابق صدر آصف علی زرداری نے الزام عائد کیا ہے کہ پرویز مشرف نے کشمیر کا سودا کرنے کی کوشش کی تھی اوراس اہم معاملے پر کشمیری عوام اور پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہیں لیا تھا، سابق صدر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادیں انتہائی اہم ہیں،پاکستانی حکومتیں مسئلہ کشمیر پر اپنے اصولی موقف اور اقوام متحدہ کی قراردادوں سے دستبرداد نہیں ہوئیں، پاکستانی حکومتوں نے بھارت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی کوششیں کیں۔

(جاری ہے)

تاہم یہ رپورٹیں انتہائی پریشان کْن ہیں کہ پرویز مشرف مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کو نظر انداز کرنے کے لئے تیار تھے، انہوں نے معاملے کی تحقیقات اور مقاصد منظر عام پر لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ معلوم کرنے کی ضرورت ہے کہ پرویز مشرف نے مسئلہ کشمیر کے اصولی موقف سے انحراف کیوں کیا؟، انہوں نے موقف اپنایا کہ مسئلہ کشمیر پر کوئی بھی پیش رفت کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہونی چاہیے۔