اداکارہ میرا کاگدھے کی کھال سے بننے والا میک اپ استعمال نہ کرنے کا فیصلہ

جمعہ 4 ستمبر 2015 22:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) اداکارہ میرا نے گدھے کی کھال سے بننے والا میک اپ آئندہ استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گدھیکی کھال سے بننے والا میک اپ جلد خراب کرتا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اداکارہ میرا نے جب سنا کہ میک اپ میں استعمال ہونے والا کچھ سامان گدھے کی کھال سے بنتا ہے تو اس نے فوراً گدھے کی کھال سے بننے والا میک اپ کا سامان آئندہ سے استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ گدھے کی کھال سے بننے والا میک اپ جلد خراب کرتا ہے ، انہوں نے دوسری خواتین کو بھی مشورہ دیا کہ تمام خواتین اس سے بائیکاٹ کریں اور کہا کہ میک اپ میں گدھے کی کھال کا استعمال جرم ہے۔

متعلقہ عنوان :