Live Updates

عمران خان نے سندھ کے لوگوں کو غلام قرار دے کر ضیاء الحق کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، عمران خان ذوالفقار بھٹو اور بی بی شہید کا نام لینے سے پہلے ان کی قبروں پرحاضری دیں، ترجمان بلاول ہاؤس اعجاز درانی کا عمران خان کے بیان پر ردعمل

جمعہ 4 ستمبر 2015 22:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) بلاول ہاؤس کے ترجمان اعجاز درانی نے کہا ہے کہ عمران خان نے سندھ کے لوگوں کو غلام قرار دے کر ضیاء الحق کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، عمران خان ذوالفقار بھٹو اور بی بی شہید کا نام لینے سے پہلے ان کی قبروں پرحاضری دیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو عمران خان کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان بلاول ہاؤس اعجاز درانی نے کہاکہ عمران خان دنیا کے سب سے بڑے کرپٹ انگریز ہیں، اس نے سندھ کے لوگوں کو غلام قرار دے کر ضیاء الحق کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ اس کے سیاسی مرشد مشرف نے سندھ کو ریفرنڈم کے ذریعے نسل اور فرقوں میں تقسیم کیا۔

عمران خان کاآج بیان الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے متراد ف ہے وہ اپنے گناہوں کی معافی مانگیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ذوالفقار بھٹو اور محترمہ بے نظیر کا نام لینے سے پہلے ان کی قبروں پر حاضری دیں۔(

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات