کراچی، حجاب ہماری تہذیب کی علامت ،عورت کا فخر ہے،فر حانہ اورنگزیب

جمعہ 4 ستمبر 2015 22:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) جماعت اسلامی (حلقہ خواتین ) کراچی کی ناظمہ فر حانہ اورنگزیب نے عالمی یومِ حجاب کے مو قع پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حجاب ہماری تہذیب کی علامت اور مسلم خواتین کی شناخت اور فخر ہے ۔مسلمان عورت کسی صورت جبر کی بنیاد پر نہیں بلکہ اﷲ تعالیٰ کے حکم کی پاسداری میں اسے شعور کے ساتھ قبول کر تی ہے اور وقار کے ذریعے زندگی کے تمام میدانوں میں اپنی صلاحیوں کا لوہا منواتی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حجاب اسلامی شعار اور اﷲ کا حکم ہے مگر بد قسمتی سے معاشرے میں بے حیائی کے کلچر کو فورغ دیا جارہا ہے ۔ہندوانہ اور مغربی کلچر کے فروغ کے نتیجے میں مسلم معاشرے کی بنیادی قدریں پامال ہو رہی ہیں ۔اسلام دشمن قوتیں ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت مسلم معاشرے کی تہذیبی اور ثقافتی قدروں کو کھو کھلا کر رہی ہیں اور المیہ یہ ہے کہ ہمار میڈیا بھی مغرب کی اندھی تقلید میں بے حیا ئی کو فروغ دے رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :