نجمی عالم نے پارٹی نظم وضبط کی خلاف ورزی پر حماد شیروانی کو برطرف کردیا

جمعہ 4 ستمبر 2015 22:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر نجمی عالم نے پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی مشاور ت سے پارٹی کی تنظیمی نظم و ضبط کی سنگین خلاف ورزی پر پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ویسٹ کے نائب صدر حماد شیروانی کو ان کے عہدے سے فوری طورپر برطرف کر دیا ہے۔