الطاف حسین کے براہ راست خطابات پر پابندی عائد کئے جانے بارے شائع خبروں پر ایم کیو ایم لیگل ایڈ کمیٹی کا اظہار مذمت

لاہور ہائیکورٹ سے منصوب قائد تحریک الطاف حسین کے خطاب بارے خبریں بالکل بے بنیاد ہیں ، لیگل ایڈ کمیٹی

جمعہ 4 ستمبر 2015 22:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ لیگل ایڈ کمیٹی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں بعض ٹی وی چینلز اور اخبارت میں لاہورہائیکورٹ کی جانب سے ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین کے براہ راست خطابات پر پابندی کے حوالے سے نشر اور شائع ہونے والی خبر کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ایک بیان میں ایم کیو ایم لیگل ایڈ کمیٹی نے کہا کہ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کی براہ راست خطاب کے حوالے سے لاہورہائیکورٹ کے حوالے سے خبریں بالکل بے بنیاد ہیں عدلیہ کی جانب سے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی براہ راست خطاب پرایک تک کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں لاہور ہائیکورٹ نے اٹارنی جنرل (پنجاب)نوٹس جاری کیا وہ آئندہ سماعت سے قبل اپنے"ـ"Parawise Comments/Objection داخل کرائیں ۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم لیگل ایڈ کمیٹی نے کہا کہ عدالت نے یہ بھی مشاہدہ کیا کہ مقدمے کے فوری سماعت ہونے کیلئے نوٹس کے اجراء کے احکامات کئے جانے چاہئیں۔ایم کیو ایم لیگل ایڈ کمیٹی نے پاکستان کے کروڑوں غریب اور متوسط طبقے کے لوگوں کے قائد جناب الطاف حسین کے حوالے سے بعض چینل اور اخبارات میں شائع ہونے والے خبروں پر اپنے خدشات اور اور تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے نیوز ڈائرکیٹرز اور ایڈیٹران اور مالکان سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ آئندہ بغیر تصدیق اور تحقیق کے ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین کے حوالے سے جاری ہونے والے کوئی بھی خبر نشر اور شائع نہ کی جائے ورنہ ایم کیوایم اپنا قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتی ہے ۔