تعلیم کی اہمیت سے کوئی بھی معاشرہ انکاری نہیں،ہزارہ سٹوڈنٹس فیڈریشن

طلباء کے بہترین تعلیمی مستقبل اور انکے قابیلتوں کو بروے کار کرنے کیلئے معاشر ے میں ہر فرد اپنی اجتماعی زمہ داریوں کو ادا کرے ، خطاب

جمعہ 4 ستمبر 2015 22:16

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء ) ہزارہ سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ تعلیم کے اہمیت سے کوئی بھی معاشرہ انکاری نہیں طلباء کے بہترین تعلیمی مستقبل اور انکے قابیلتوں کو بروے کار کرنے کیلئے معاشر ے میں ہر فرد اپنی اجتماعی زمہ داریوں کو ادا کرے ، ہزارہ ایس ایف کے تحت تعلیمی آگاہی مہم کے دوسرے مرحلے میں آج والدین اور اساتذہ کے مابین اجلاس کے سلسلوں کا باقاعدہ آغاز ہزارہ سوسائٹی سکول سے کیا گیا ، جسمیں والدین کو طلباء کے تعلیمی کمزوریوں اور خوبیوں کے بارے میں اساتذہ کیجانب سے آگاہی دلائی گئی اور طلباء کے بہتر مستقبل کے لئے والدین اور اساتذہ سے مختلف سوالات پوچھا گیا، اس موقع پر مرکزی جنرل سیکریٹری فدا حسین ہزارہ نے کہا کہ آگاہی مہم کے تحت شروع کیا گیا یہ سلسلہ والدین کو طلباء کے تعلیم کے اوپر توجہ دینے اور ہر وقت انکے تعلیم کے بارے میں حساس رہنے پر آمادہ کرے گا اور طلباء کو تعلیم حاصل کرنے کی راہ میں حوصلہ افزائی و رہنمائی اور گھر دونوں سطح پر ملے گا ، ایک طالبعلم کے لئے یہ نہایت ضروری ہے کہ تعلیمی میدان میں انہیں اگر سرپرست اور استاد کی طرف سے مسلسل رہنمائی ملے تو انکے لئے زندگی میں سب سے پہلی میعار اور ترجیح تعلیم ہوگا ، جسکے زریعے نہ صرف ہم طلباء کو زندگی کے شعبوں میں ایک اچھا اور فرض شناس فرد بناسکتے ہیں بلکہ انکی تربیت کیلئے بھی اساتذہ اور والدین کے مابین مسلسل رابطوں کا سلسلہ ضروری ہے ، انہوں نے کہا ان کاوشوں کا بنیادی مقصد معاشرے میں تعلیم کو اولین ترجیح قرار دینا ہے جسکی دوررس نتائج اور ثمرات حاصل ہونگے ، اس موقع پر مجتبی زاہد ، سرور علی صباء اور دیگر اراکین کابینہ نے بھی خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء مرکزی پریس سیکریٹری کے مطابق ، سالانہ ثقافتی ، ہنری اور علمی پروگرام اوماغ علمدار روڈ میں منعقد ہوگی جس سے مرکزی قائدین خطاب کرینگے اور نامور گلوکار قومی ملی ترانے پیش کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :