Live Updates

تحریک انصاف بلدیا تی انتخابات میں بھر پور تیار ی کے ساتھ حصہ لے گی اور رتاریخی کامیابی حا صل کر ے گی ‘اعجازچوہدری

الیکشن ٹربیو نل کے فیصلو ں نے ملک میں نئی تا ریخ رقم کر دی ہے ،کارکن دھاند لی کا راستہ روکنے کیلئے سیسہ پلائی دیوار بن جائیں

جمعہ 4 ستمبر 2015 22:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء ) پاکستا ن تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے سیا سی مشیر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف بلدیا تی انتخابات میں بھر پور تیار ی کے ساتھ حصہ لے گی اور رتاریخی کامیابی حا صل کر ے گی ، ملک میں تبد یلی ایکسپریس چل پڑی ہے عوام تحریک انصاف کے ساتھ ہے ۔ گزشتہ روز این اے 127کے مر کزی دفتر میں پی پی 153اور 154سے ملاقا ت کے لئے آنے والے شبیر سیا ل ، حاجی شفیع جوئیہ ، ساجد جو ئیہ ، فیا ض بھٹی ، نذیر چوہان ، عظمیٰ خان ، وحید میو، منفر گوند ل ، سلیم چوہدری ، مدثر محبو ب ، مشتا ق خان ، ساجد حسین ، فقیر حسین ، ارشد کو نسلراور میا ں اختر حسین دیگررہنما ؤں سے گفتگو کرتے ہو ئے اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ آپ چیئر مین عمران خان کا پیغا م اور پا رٹی منشور اپنے حلقو ں میں پہنچا یں اور گلی گلی ، محلہ محلہ ، گھر گھر عوام سے رابطہ تیز کر دیں یوتھ، خواتین ، سٹو ڈنٹس ، وکلا سمیت تما م ونگزکو اپنے ساتھ ملا کر متحد ہو کر تحریک انصا ف کے اُمیدواروں کو کا میا ب کر وائیں ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ الیکشن ٹربیو نل کے فیصلو ں نے ملک میں نئی تا ریخ رقم کر دی ہے ،کارکن دھاند لی کا راستہ روکنے کیلئے سیسہ پلائی دیوار بن جائیں۔انہو ں نے کہا کہ (ن) لیگ نے عوام سے کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے اور ملک کو مزید مہنگائی ، بیروزگاری ، لو ڈ شیڈ نگ سمیت دیگر مسا ئل میں اضافہ کیا ہے ، ملک میں امن واما ن کی صورتحا ل عوام کی جان و ما ل اور عزت محفو ظ نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف بلد یا تی انتخابات حا صل کر کے عوام کے مسا ئل کو حل کر ے گی اور اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کر کے صیحح حقیقی جمہوریت کی داغ بیل ڈالے گی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :