واجبات کی عدم ادائیگی پر قومی ایئرلائن کا اکانٹ منجمد کردیا گیا

پی آئی اے کو کئی بار نوٹس جاری کیا مگر جواب نہ آنے پر اکانٹ منجمد کیا، ایف بی آر

جمعہ 4 ستمبر 2015 22:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے واجبات کی عدم ادائیگی پر قومی ایئرلائن کا اکانٹ منجمد کردیا۔ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے واجبات کی عدم ادائیگی پر پی آئی اے کا اکانٹ منجمد کردیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کی جانب سے پی آئی اے کو کئی بار نوٹس جاری کیے گئے لیکن جواب نہ دیئے جانے پر اکانٹ منجمد کیے گئے جب کہ قومی ایئرلائن کا اکانٹ منجمد ہونے سے ملازمین کی تنخواہیں بھی تاخیر کا شکار ہوگئی ہیں۔دوسری جانب ترجمان پی آئی اے نے ایف بی آر کی جانب سے قومی ایئرلائن کے اکانٹس منجمد ہونے کی خبر کی تردید کی ہے۔

متعلقہ عنوان :