کراچی آپریشن میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے جا رہے، آپریشن کی آڑ میں ایم کیو ایم کو دیوار سے لگایا جارہا ہے، فاروق ستار

استعفوں کے باوجود مولانا فضل الرحمان کی یقین دہانی پر مذکرات کیلئے گئے، اب ہماری بات کسی نہ کسی کو سننا ہو گی ،جائز مطالبات ماننے پڑینگے ایم کیو ایم کا مینڈیٹ چھین کر کسی اور کو دیا گیا تو کراچی کے عوام قبول نہیں کرینگے، پیغام دیا جا رہا ہے متحدہ پر غیراعلانیہ پابندی عائد ہے، پریس کانفرنس

جمعہ 4 ستمبر 2015 22:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رہنما فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم ایک پر امن سیاسی جماعت ہے۔ ٹارگٹڈ آپریشن کی آڑ میں ایم کیو ایم کو دیوار سے لگایا جارہا ہے۔ کراچی آپریشن میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے جا رہے۔ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے جمعہ کو نائن زیرو پر ہنگامی پریس کانفرنس کی۔ رابطہ کمیٹی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم ایک پر امن جماعت ہے۔

کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کی آڑ میں ایم کیو ایم کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے۔فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم کے کارکنوں کی گرفتاریاں سراسر ماورائے آئین ہیں۔ اکثر بے گناہ افراد کی گرفتاریاں کی گئی ہیں۔ کراچی آپریشن میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے جا رہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ظالمانہ جاگیردارانہ نظام کے خلاف لڑ رہی ہے اور ہمیشہ کراچی میں امن کی داعی ہے۔

گرفتاریوں سے پیغام دیا جا رہا ہے کہ متحدہ پر غیر اعلانیہ پابندی ہے۔ ہمارے ساتھ انصاف ہوناچاہیئے۔'متحدہ کو دیوار سے لگانے کے نتائج اچھے نہیں ہوں گے، مطالبات مانے جائیں۔ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ہماری بات کسی نہ کسی کو سننا ہو گی اور جائز مطالبات ماننا پڑیں گے۔ ایم کیو ایم کا مینڈیٹ چھین کر کسی اور کو دیا گیا تو کراچی کے عوام قبول نہیں کریں گے۔

پیغام دیا جا رہا ہے کہ متحدہ پر غیراعلانیہ پابندی عائد ہے۔پریس کانفرنس کے دوران فاروق ستار کا کہنا تھا کہ استعفوں کے باوجود مولانا فضل الرحمان کی یقین دہانی پر مذکرات کیلئے گئے، اب ایم کیو ایم کی بات کسی نہ کسی کو سننا ہو گی اور جائز مطالبات ماننے پڑیں گے۔ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ کسی کو دیوار سے لگانے کے نتائج اچھے نہیں ہوتے، متحدہ کا مینڈیٹ چھین کر اگر کسی اور کو دیا جا رہا ہے تو یہ کراچی کے عوام کو کسی بھی صورت میں قبول نہیں ہوگا۔فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے خلاف چھاپے آئین اور قانون کے خلاف ہیں اور اگر جرائم پیشہ لوگوں کو پکڑا جا رہا ہے تو ہم آپ سے بڑھ کر اس کام کے حق میں ہیں۔