قومی اسمبلی کی کینٹین کے کھانے میں لال بیگ کی موجودگی کا انکشاف

muhammad ali محمد علی جمعہ 4 ستمبر 2015 22:03

قومی اسمبلی کی کینٹین کے کھانے میں لال بیگ کی موجودگی کا انکشاف
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 4 ستمبر 2015 ء) قومی اسمبلی کی کینٹین کے کھانے میں لال بیگ کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جے یو آئی ف کے رکن پارلیمنٹ محمد جمال دین کے لیے قومی اسمبلی کی کینٹین سے لائے گئے کھانے سے لال بیگ برآمد ہوا ہے۔

(جاری ہے)

محمد جمال دین کی جانب سے کھانے میں لال بیگ نکلنے پر کینٹین مینیجر کی سخت سرزنش کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی متعدد ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے قومی اسمبلی کی کینٹین سے ملنے والے ناقص کھانے کی شکایت کی جاچکی ہے۔

متعلقہ عنوان :