پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام ’’خاتم الانبیاء ؐ کانفرنس ‘‘ کل ہوگی

جمعہ 4 ستمبر 2015 21:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء ) پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام ’’خاتم الانبیاء ؐ کانفرنس ‘‘ بروز ( ہفتہ) کو سمن آباد لاہور میں ہوگی۔کانفرنس میں شرکت کیلئے مختلف شہروں سے قافلے لاہور پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

خاتم الانبیاء ؐ کانفرنس سے فضیلۃ الشیخ مولانا عبد الحفیظ مکی مکہ مکرمہ،پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی،شیخ الحدیث مولانا فضل الرحیم ،صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان علماء کونسل ،پیر سیف اﷲ خالد،مولانا عبد الکریم ندیم ،مولانا عبد الحمید وٹو،مولانا ایوب صفدر،مولانا شبیر احمد عثمانی،حافظ محمد امجد،پیر نعیم اﷲ فاروقی ودیگر خطاب کریں گے۔

پاکستان علماء کونسل کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خاتم الانبیاء ؐ کانفرنس کے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :