چائنا کٹنگ کی رقم بیرون ملک بھیجنے کی تحقیقات ایف آئی اے کے حوالے کرنے کی تیاریاں مکمل

چندروز میں ایف آئی اے کو اینٹی منی لانڈرنگ کے تحت اجازت دیئے جانے کا امکان

جمعہ 4 ستمبر 2015 21:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) چائنا کٹنگ کی رقم بیرون ملک بھیجنے کی تحقیقات ایف آئی اے کے حوالے کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں، چند روز میں ایف آئی اے کو اینٹی منی لانڈرنگ کے تحت اجازت دیئے جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نیب اور ایف آئی اے کی چائنا کٹنگ سے متعلق مشترکہ تحقیقات جاری ہیں، اب نیب نے چائنا کٹنگ کی رقم بیرون ملک بھیجنے کی تحقیقات صرف ایف آئی اے کو منتقل کرنے کی اجازت مانگ لی ہے، جس کی تیاریاں بھی مکمل کرلی گئی ہیں، آئندہ چند روز میں ایف آئی اے کو اینٹی منی لانڈرنگ کے تحت اجازت دیئے جانے کا امکان ہے، اجازت ملتے ہی ایف آئی اے تفتیش اور مقدمات درج کرنا شروع کر دے گی