خواتین کا حجاب ہی ان کا پردہ ہے،اسلام میں عورت کی عزت ہے، مغرب میں عورتیں آزاد نہیں بلکہ بے سہارا ہو گئی ہیں اور وہ ناجائز بچوں کی مائیں بن رہی ہیں،نائب امیر جماعت اسلامی میاں اسلم کا حجاب ڈے کی ریلی سے خطاب
جمعہ 4 ستمبر 2015 21:48
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ آج میری مائیں اور بہنیں اپنے گھروں سے صرف اس لئے نکلی ہیں کہ ان کو مغربی دنیا کے لباس، ماحول اور خاص طور پر مسلمان خواتین کو مغربی زنجیروں سے آزاد کروایا جا سکے ، خواتین کا حجاب ہی ان کا پردہ ہے،اسلام میں عورت کی عزت ہے۔ وہ جمعہ کو اسلام آباد نیشنل پریس کلب کے باہر حجاب ڈے کی ریلی کے دوران شرکاء سے خطاب کر رہے تھے۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ امیر جماعت اسلامی اسلام آباد زبیر فاروق، ممبر قومی اسمبلی عائشہ سید اور سابق رکن قومی اسمبلی بلقیس سیف بھی موجود تھے۔ میاں اسلم نے کہا کہ اسلام میں عورت کو عزت کا مقام حاصل ہے، اسلام ہمیں عورتوں کی عزت اور حیاء کا طریقہ سیکھاتا ہے، جماعت اسلامی نے وویمن ورکنگ کے نام سے ادارہ بنایا ہے جہاں عورتوں کے حقوق اور ان کے مسائل کا حل نکالا جاتا ہے، مغرب میں عورتیں آزاد نہیں بلکہ بے سہارا ہو گئی ہیں اور وہ ناجائز بچوں کی مائیں بن رہی ہیں، وہاں شادیاں تین سال سے زیادہ نہیں چلتیں، ہم اپنی روایات اور معاشرے کی حفاظت کریں گے، پاکستان ایک پاکیزہ ملک ہے ہم اسے اور بھی پاکیزہ بنائیں گے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.