اسلام آباد ،المصطفیٰ ٹاورز کے مکینوں کا بلڈنگ کی خراب لفٹوں وخراب صورتحال پر وزیر داخلہ ا ور سی ڈی اے سے بلڈرز کے خلاف کارروائی کا مطالبہ، نوٹس نہ لئے جانے پر سپریم کورٹ اور پارلیمنٹ ہاؤس کے بعد دھرنادینے کی دھمکی
جمعہ 4 ستمبر 2015 21:48
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ایف ٹین میں واقع المصطفیٰ ٹاورز کے مکینوں اورقومی اسمبلی کے سابق رکن میاں اسلم نے المصطفی ٹاور کی بلڈنگ کی خراب لفٹوں اور ناخستہ حال فلیٹس پر سخت احتجاج کرتے ہوئے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور سی ڈی اے کے اعلیٰ حکام سے انتظامیہ اور بلڈرز کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس معاملے پر نوٹس نہ لیا گیا تو سپریم کورٹ اور پارلیمنٹ ہاؤس کے بعد دھرنا دیں گے۔
جمعہ کو اسلام آباد نیشنل پریس کلب کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے المصطفیٰ ٹاورز کے مکینوں نے موقف اختیار کیا کہ ہماری بلڈنگ کے بیسمنٹ کے پلرز سیم زدہ ہیں اور پوری بلڈنگ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، بلڈنگ میں جگہ جگہ کچرا جمع ہونے سے گندگی کے ڈھیر بن چکے ہیں جن سے بیماریاں پھیل رہی ہیں، سیکیورٹی کے انتظامات بھی انتہائی ناقص ہیں جو کسی بھی وقت کسی بڑے حادثے کا پیش خیمہ بن سکتی ہے، المصطفیٰ ٹاور رہائشی بلڈنگ سے لیکن یہاں پر بھی قبضہ مافیا کے بلڈرز نے اپنے غیر قانونی کمرشل آفسز بنائے ہوئے ہیں، بلڈنگ کی خراب صورتحال کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.