بھارتی حکمراں جماعت کے اراکین اسمبلی کا جواء خانے کھولنے کا مطالبہ

میگا ایونٹ پر کھلے عام جوا کھلاکرلوگ آمدن حاصل کرتے ہیں ہمیں بھی ایساکرناچاہیے،اراکین اسمبلی کی گفتگو

جمعہ 4 ستمبر 2015 21:25

ئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) بھارت میں حکمران پارٹی بی جے پی کے اراکین اسمبلی نے بھارتی ریاست گوادری سمیت کم ریونیو والی ریاستوں میں جوا خانے کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی کے مطابق انہوں نے مودی پر زور دیتے ہوئے انہیں قائل کرنے کی کوشش کی ہے کہ ان ریاستوں میں بسنیے والے لوگوں کو گووا جا کر جوا کھیلنا پڑتا ہے جبکہ بے شمار لوگ میگا ایونٹ پر کھلے عام جوا کھیلتے ہیں جس سے کثیر ریونیو ضائع ہو رہا ہے ۔کم ریونیو والی ریاستوں میں جوا خانہ کھول کر بھاری ریونیو حاصل کیا جا سکتا ہے جس سے ان کی مالی حالت مین بہتری آ سکتی ہے تاہم بھارتی وزیر خزانہ ینا مالا کرشنودو نے اس تجویز کو ماننے سے انکار کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :