تاجکستان میں حملہ آروروں کی فائرنگ،اعلیٰ پولیس افسروں سمیت 11اہلکارہلاک

نامعلوم مسلح حملہ آوروں نے ائیرپورٹ کے باہرسیکورٹٰی اہلکاروں پر فائرنگ کی،تاجک حکام

جمعہ 4 ستمبر 2015 21:25

دوشنبہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) وسطی ایشیائی ملک تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبہ میں دوہشت گردی کے دوواقعات میں اعلی پولیس افسروں سمیت 11سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے،جرمن ریڈیوکے مطابق حکام نے بتایاکہ یہ واقعات دہشت گردوں کی کارروائی لگتے ہیں،ان کا کہناتھا کہ دہشت گردی کا پہلا واقعہ جمعہ کی صبح دوشنبہ ایئر پورٹ کے باہر پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے ائیر پورٹ کی حفاظت پر مامور سیکورٹی اہلکاروں پر فائر نگ کر دی جس کے نتیجے میں خصوصی پولیس فورس کے دو اہلکار اور ایک ٹریفک پولیس کا انسپکٹر ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

جبکہ ٹریفک پولیس کے ایک اور انسپکٹر کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔دوسرا پرتشدد واقعہ دوشنبہ سے20کلومیٹر کے فاصلے پر وحدت کے علاقے میں پیش آیا جہاں حملہ آوروں نے گولی مار کر قانون نافذ کرنے والے آٹھ اہلکاروں کو ہلاک کر دیا۔حملے میں دو پولیس افسران زخمی بھی ہو گئے جنہیں فورا قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا لیکن ہسپتال کی انتطامیہ کے مطابق ان پولیس افسران کی حالت تشویش ناک ہے۔یاد رہے کہ جولائی میں تاجکستان کے حکام نے دو دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا جن کا تعلق عسکریت پسند تنطیم داعش سے تھا اور وہ دوشنبہ کے تھانوں پر حملے کی تیار ی کر رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :