پاکستان میں گوشت کی پیداوار میں اضافہ کے وسیع تر مواقع موجود ہیں ،ممتاز خان منیس

لائیوسٹاک فارمرز کی مناسب راہنمائی سے ہم گوشت کی پیداوار بڑھا کر اسے برآمد کر خطیر رمبادلہ حاصل کر سکتے ہیں ، چیئرمین پیمکو

جمعہ 4 ستمبر 2015 21:09

وہاڑی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) چیئر مین پیمکو اور سابق صوبائی وزیر ممتاز خان منیس نے کہا ہے کہ پاکستان میں گوشت کی پیداوار میں اضافہ کے وسیع تر مواقع موجود ہیں لائیوسٹاک فارمرز کی مناسب راہنمائی سے ہم گوشت کی پیداوار بڑھا کر اسے برآمد کر خطیر رمبادلہ حاصل کر سکتے ہیں یہ بات انہوں نے ڈی اوزراعت کے دفتر میں جانوروں کو فربہ کرنے کے موضوع پر لائیوسٹاک فارمر ز کے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ای ڈی او زراعت چودھری مشتاق علی ، ڈی او لائیوسٹاک ڈاکٹر محبت علی خان بھی موجود تھے چیئر مین پیمکو ممتا زخان منیس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنی جغرافیائی حثیت سے خطے میں ایسی جگہ واقع ہے جس کے ارد گرد دنیا کی دوتہائی آبادی ہے جس کی گوشت کی ضروریات دیگر ممالک سے پوری کی جاتی ہیں اس وقت دنیا میں 400ارب ڈالر کی حلال گوشت کی تجارت ہے جس میں وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی کاوشوں ہم اب 115ملین ڈالر کی تجارت کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اردگرد کے ممالک ایران اپنی ضرورت کا گوشت برازیل سے منگواتا ہے چین 30فیصد آبادی کی گوشت کی ضروریات اپنے ذ رائع سے جبکہ باقی ضرورت گوشت کی درآمد سے پوری کرتا ہے ملائیشیا سو فیصد گوشت درآمد کرتا ہے جس کا 80فیصد انڈیا سے درآمد کرتا ہے انڈونیشیا افریقہ سے گوشت کی ضروریات کو پورا کرتا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایک زرعی ملک ہونے کے ناطے لائیوسٹاک کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں ہم گوشت اور اس کی مصنوعات دوحا ، قطر،دوبئی اور کویت بحری جہازکی بجائے بڑی لانچوں کے ذریعے برآمد کر سکتے ہیں لیکن اس کے لیے ہمیں جدت کو اپنانا ہوگا اور کم از کم 10,10ہزار جانوروں پر مشتمل لائیوسٹاک فارم بنانا ہوں گے انہوں نے کہا کہ دنیا کے بڑے ممالک میں تو چھوٹے فارم میں بھی ڈیرھ لاکھ مویشی ہوتے ہیں پاکستان میں 50فیصد نر پیدا ہوتے ہیں زراعت میں جدت اور ٹریکٹر کا استعمال عام ہونے سے کھیتوں میں ان جانوروں کا استعمال ختم ہو چکا ہے اب انہیں گوشت کے لیے استعمال کیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ اگر ہم لائیوسٹاک کے فروغ کے لیے مؤثر پالیسی وضع کر لیں تو کم سے کم وقت میں 40فیصد گوشت کی پیداوار کو بڑھایا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ فیڈلاٹ فیٹنگ کے ذریعے جانوروں کو فربہ کیا جائے اس حوالہ سے وہاڑی میں منصوبہ زیر غور ہے انہوں نے لائیوسٹاک فارمر سے کہا کہ وہ بڑے پیمانے پر فارم بنائیں اس سے اخراجات کم اور آمدن میں اضافہ ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :