شجاع خانزادہ خود کش حملہ کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ‘ آئی جی پنجاب

جمعہ 4 ستمبر 2015 21:05

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء ) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق سکھیرا نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ پر خود کش حملہ کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پولیس کے جوانوں نے قربانیاں دی ہیں ۔

(جاری ہے)

سنٹرل پولیس آفس میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے آئی جی پنجاب نے کہا کہ میڈیا کرپشن کو ضرور بے نقاب کرے لیکن کسی ایک شخص کے اقدام پربطور محکمہ تذلیل نہ کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کا محکمہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کی حفاظت کی غرض سے بھی کردار ادا کر رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :