آئی جی خیبرپختونخوا نے صوبے میں تعینات 4 پولیس افسروں کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے

جمعہ 4 ستمبر 2015 20:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ناصر خان دُرانی نے صوبے میں تعینات 4 پولیس افسروں کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

یہاں سنٹرل پولیس آفس پشاور سے جاری ہونے والے دو الگ الگ اعلامیوں کے مطابق ایس پی سی ٹی ڈی قاضی ساجد الدین کو تبدیل کرکے اے آئی جی لاجسٹک سی پی اُو اور اے آئی جی لاجسٹک سی پی اُو مشتاق احمد کو تبدیل کرکے قائمقام ایڈیشنل ایس پی ڈی آئی خان تعینات کر دیئے گئے ہیں۔

جبکہ سیکورٹی آفیسر گورنر ہاؤس پشاور شہزادہ کوکب فاروق کو تبدیل کرکے ایس پی انوسٹی گیشن نوشہرہ اور ڈی ایس پی سی ٹی ڈی یاسر امان کو تبدیل کرکے سیکورٹی آفیسرگورنر ہاؤس پشاور تعینات کر دیئے گئے ہیں۔ یہ اعلامیے فوری طور پر نافذ عمل ہونگے۔

متعلقہ عنوان :