بینک آف خیبر اور بین الاقوامی کریڈٹ کارڈ کمپنی جے سی بی کے مابین پاکستان میں ڈیبٹ کارڈز جاری کرنے کا معاہدہ طے پا گیا

جمعہ 4 ستمبر 2015 20:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) بنک آف خیبر اور بین الاقوامی کریڈٹ کارڈ کمپنی جے سی بی کے مابین پاکستان میں ڈیبٹ کارڈز جاری کرنے کا معاہدہ طے پاگیا۔انٹرنیشنل ڈیبٹ کارڈ کمپنی بنک آف خیبر کے صارفین کو پاکستان سمیت 190سے زائد ملکوں اور علاقوں میں اے ٹی ایم کیش اور دیگر سہولتیں فراہم کریں گی۔

(جاری ہے)

ایگزیکٹو نائب صدر اور گروپ ہیڈ آپریشنز شبیر احمد شیخ نے بنک آف خیبر اور جے سی بی آئی کی جانب سے کمیسا امادہ نے معاہدے پر دستخط کئے جبکہ پاکستان میں جاپان کے سفیر ہیروشی انو ماتا، چیئرمین بی او کے بورڈ آف ڈائریکٹرز ڈاکٹر حماد اویس آغا اور ممبر بورڈ آف ڈائریکٹرز شمس القیوم بھی اس موقع پر موجود تھے۔

بی او کے اور جے سی بی ڈیبٹ کارڈ ارکان کو نہ صرف پاکستان اور دنیا بھر میں پوائنٹ آف سیل اور اے ٹی ایم کیش ون۔ لنک نیٹ ورکس کی سہولت میسر آئے گی بلکہ پاکستان میں تمام اے ٹی ایمز کے زریعے انٹر بنک ٹرانسفر آف فنڈز اور یوٹیلیٹی بلوں کی ادائیگی کی سہولت بھی میسر ہو گی۔ جاپانی سفیر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان عرصہ دراز سے خوشگوار تعلقات قائم چلے آ رہے ہیں جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مزید مستحکم ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :