حکومت سندھ کاشرجیل میمن کے منیجر کی گرفتاری پر سخت بر ہمی کااظہار‘ایس ایس پی پیر فرید جان سرھندی کوعہدے سے ہٹاکرایس ایس پی فدا حسین مستوئی کو تیسری مرتبہ ایس ایس پی ٹھٹھہ مقرر کردیا

جمعہ 4 ستمبر 2015 20:44

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) حکومت سندھ کی شرجیل میمن کے منیجر کی گرفتاری پر سخت بر ہمی کے بعد ایک طرف ایس ایس پی پیر فرید جان سرھندی کوفوری طورپر عہدے سے ہٹاکرایس ایس پی فدا حسین مستوئی کو تیسری مرتبہ ایس ایس پی ٹھٹھہ مقرر کردیا، نئے ایس ایس پی فدا حسین مستوئی نے رات ایک بجے چارج سنھبالنے کے فوری بعد چھاپہ مار ٹیم کی قیادت کرنیوالے سی آئی اے انچارج انور لاکھو اور ایس ایچ او دھابیجی ذوالفقا آرائین کو لائن حاضر کرنے کے آرڈر جاری کردیئے اور دھابیجی میں ایس ایچ او مکلی مصری کھوسو کو اضافی چارج دے دیا گیا ہے، فداحسین مستوئی کو رات ہی کو آئی جی سندھ نے کرا چی طلب کرکے بشیر بروہی کی گرفتاری کی بابت تفصیلات معلوم کی ، اس سلسلے میں اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ بشیر بروہی اس سے قبل ایس ایس پی پیر فرید جان کا پرائیوٹ گارڈ تھا اور حیدرآباد میں پیر فرید جان سرھندی کی تعیناتی کے دوران ملزم بشیر بروہی کو پولیس میں بھرتی کرادیا تھا، تا ہم حیدرآباد میں اغوا کی متعدد وارداتوں کے بعد ایس ایس پی کا تبا دلہ کردیا گیا ، بشیر بروہی کو بعد ازاں شرجیل میمن کوپسند آنے پرتحفے میں دے دیا گیا جو صوبائی وزیر شرجیل میمن کی زمینوں کی دیکھ بحال بھی کرتا تھا ، آٹھ ماہ قبل ایڈیشنل آئی جی بشیر میمن کے بھتیجے آصف میمن حیدرآباد سے اغوا کیا گیا تھا اور اغواکے بعد ملزمان نے 75 لاکھ روپے تاوان کی وصولی کے بعد مغوی کو رہا کردیا تھا ، ذرائع کے مطا بق تاوان کی ملنی والی رقم 75 لاکھ روپے سے 65 لاکھ روپے ملزم بشیر بروھی نے اپنے ساتھی اور مرکزی ملزم اقبال بروہی کے حوالے کردیئے جس کی گرفتاری کے لیے 50 لاکھ روپے انعام رکھا گیا ہے اور 10 لاکھ روپے بشیر بروہی نے رکھ لیے ، تاہم جمعرات کی صبح ملزم بشیر بروہی کی اچانک گرفتاری نے سندھ حکومت کو ھلاکر رکھ دیا، کیونکہ صوبائی وزیرشرجیل میمن جو اس وقت ملک سے باھر ہیں، سندھ کا بینہ کے سب سے طاقتور وزیر سمجھے جاتے ہیں ، ملزم کی گرفتاری پر سندھ حکومت نے انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے فوری طور پر چند گھنٹوں میں ایس ایس پی پیر فرید جان سر ھندی کا سی پی او تبادلہ کردیا ہے تاہم مختلف حلقے اس بات پر فکر مند نظر آتے ھیں کہ گرفتار ملزم بشیر بروھی کو کہاں غائب کردیا گیا ہے جس سے سنسنی خیر انکشافات کی توقع ہے ، جبکہ ایس ایس پی پیر فرید جان سرہندی نے ڈی جی رینجرز کوتمام صورتحال سے آگاہ کرکے نوٹیس لینے کا مطا لبہ کیا ہے

متعلقہ عنوان :