ایران میں بنائی جانیوالی فلم ’’محمد ؐ ‘‘پر فوری پابندی لگائی جائے ،حکومت پاکستان شام کے مظلوم عوام کیلئے عالمی سطح پر آواز بلند کرے ،شامی مہاجرین کو بوسنیاکے مہاجرین کی طرح پاکستان لانے کابندوبست کیا جائے

پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی اور دیگر کا ’’یوم دعا‘‘ کی تقاریب سے خطاب

جمعہ 4 ستمبر 2015 20:21

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء ) پاکستان علماء کونسل کی اپیل پر ملک بھر میں ’’یوم دعا‘‘ کے موقع پر آئمہ ،خطباء اور مقررین نے اپنے خطاب میں کہاکہ حکومت پاکستان سے ایران میں بنائی جانیوالی فلم ’’محمد ؐ ‘‘پر فوری پابندی لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ حکومت پاکستان شام کے مظلوم عوام کیلئے عالمی سطح پر آواز بلند کرے۔

شامی مہاجرین کو بوسنیاکے مہاجرین کی طرح پاکستان لانے کابندوبست کیا جائے۔ جمعہ کوپاکستان علماء کونسل سے منسلک وفاق المساجد پاکستان کی76ہزار چار سو سے زائد مساجد میں متفقہ قراردادوں کے ذریعے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیا کہ شام کے مہاجرین اور شام،عراق کی صورتحال پر پاکستان او،آئی ،سی کا اجلاس بلانے کی کوشش کرے۔

(جاری ہے)

پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے جامع مسجد تالاب والی ،گلبرگ لاہور میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالم انسانیت شام کے مہاجرین اور عوام پر ہونے والے مظالم پر مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ شام ،عراق کے معاملہ پر عالم اسلام کی قیادت کا مجرمانہ کردار ہے۔ بشار الاسد اور اس کے سرپرست عالمی دہشتگرد تنظیموں کے ساتھ مل کر شامی مسلمانوں کا قتل عام کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان ایران میں بنائی جانیوالی فلم ’’محمد ؐ ‘‘پر فوری پابندی لگائے ۔ پاکستان علماء کونسل اس معاملہ میں عدالت سے بھی رجوع کررہی ہے۔

پاکستان علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے جامع مسجد گول فیصل آباد میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام کی بے حسی اور بے بسی پر انتہائی افسوس ہے ۔حکومت پاکستان شام کی عوام کو بشار الاسد کے مظالم سے نجات دلانے کیلئے اپنا کردار اداکرے۔مولانا ایوب صفدر نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل شامی عوام کیلئے آواز بلند کرتی رہے گی۔

پاکستان علماء کونسل کے مرکزی وائس چیئرمین مولانا عبد الکریم ندیم (خانپور)،مولانا عبد الحمید وٹو(قلعہ دیدار سنگھ)،مفتی وحید احمد(کوئٹہ)مولانا طارق محمود مدنی(کراچی)،مفتی محمد یونس (آزاد کشمیر)،مولانا عبد الحمید صابری (اسلام آباد)،علامہ انوار الحق مجاہد(ملتان)، مولانا نعمان حاشر (راولپنڈی )،مفتی عمر فاروق (خانیوال)،مولاناسمیع اﷲ ربانی(لیہ)،مولانا سعد اﷲ شفیق(رحیم یار خان)،مولانا مشتاق لاہوری (لاہور)،مولانا عبد الغفار شاہ حجازی(لودھراں)،مولانا طارق ندیم (عارف والہ)،مولانا شفیع قاسمی (ساہیوال)مولانا اشفاق پتافی (مظفرگڑھ)، مولانا خورشید نعمانی (بہاولنگر)میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کیا اور مظلوم شامی مسلمانوں کیلئے خصوصی دعا ئیں کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :