کوہاٹ، پک اپ اور ٹرالر میں تصادم، ایک شخص جاں بحق ، سات زخمی

جمعہ 4 ستمبر 2015 19:48

کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء ) کوہاٹ انڈس ہائی وے پر پک اپ اور ٹرالر کے تصادم میں ایک شخص جاں بحق اور سات زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق پشاور سے کوہاٹ آنے والی سرکاری ڈبل کیبن پک اپ نمبرA.1082 انڈس ہائی وے پر ٹنل ٹول پلازہ کے قریب سامنے سے آنے والی تیز رفتار ٹرالرنمبر3423 C.سے ٹکرا گئی جسکے نتیجے میں پک اپ گاڑی میں سوار پشاور کا رہائشی سجاد حسین ترین ولد سلیمان حسین ترین موقع پر جاں بحق جبکہ اسکے دیگر ساتھی ارسلان،سجاد علی،سید مبارک علی شاہ،قیصر عباس،محمد ریاض،اصغر علی اور منیر حسین ساکنان پشاور شدید زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

جاں بحق اور زخمی افراد کو فوری طور پر کے ڈی اے ہسپتال منتقل کردیا گیاجبکہ حادثے کا شکار ہونے والی گاڑیاں پولیس نے تحویل میں لیکر تھانہ محمد ریاض شہید میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :