کراچی، ڈاکٹر عاصم کی اہلیہ نے شوہر کی گرفتاری کوسندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کرد یا

جمعہ 4 ستمبر 2015 19:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) ڈاکٹر عاصم حسین کی گرفتاری کوسندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیاگیا۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری کوان کی اہلیہ زرین حسین نے چیلنج کیاہے۔عدالت نے وفاقی ،صوبائی حکومت ،رینجرز ودیگر کو15ستمبرکانوٹس جاری کردیاہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں کہاگیا ہے کہ جس قانون کے تحت ڈاکٹر عاصم کونظربندکیاگیا ہے ،وہ غیرآئینی ہے۔درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ضیاالدین اسپتال کے ڈپٹی ڈائریکٹریوسف ستارکوبھی غیرقانونی حراست میں رکھاہواہے۔واضح رہے کہ تقریبادوہفتے قبل ڈاکٹر عاصم کوان کی رہائش گاہ سے رینجرز نے گرفتار کیاتھا۔`

متعلقہ عنوان :