قصور ویڈیو سکینڈل کے دو ملزمان کو دس روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا

جمعہ 4 ستمبر 2015 19:33

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے قصور ویڈیو سکینڈل کے ملزمان رمضان عرف جانا ہندو اور مقصود کو دس روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ۔

(جاری ہے)

تھانہ گنڈاسنگھ والا قصور پولیس نے ملزمان رمضان عرف جانا ہندو اور مقصود کو عدالت کے روبرو پیش کیا۔ تفتیشی آفیسر نے درخواست کی کہ ملزمان کے قبضے سے ویڈیو کیمرہ اور بھتے کی وصول کردہ رقم برآمد کرنا ہے ۔ ملزمان سے تفتیش مکمل کرنے کے لئے جسمانی ریمانڈ دیا جائے جس پر عدالت نے دس روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

متعلقہ عنوان :