وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا روہی نالہ کے قریب فیکٹری کی چھت گرنے کی خبر کا نوٹس‘رپورٹ طلب

قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس، زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت

جمعہ 4 ستمبر 2015 19:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے روہی نالہ کے قریب فیکٹری کی چھت گرنے کے واقعہ کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور حاد ثہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی وزیراعلیٰ نے امدادی سرگرمیوں سے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ ملبے تلے دبے افراد کو بحفاظت نکالنے کیلئے امدادی سرگرمیاں تیز کی جائیں اور اس ضمن میں تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔