مصری ارب پتی کا شامی مہاجرین کیلئے جزیرہ خریدنے کا اعلان

اٹلی اوریونان شامی مہاجرین کو عارضی پناہ کی سہولیت مہیاکریں،نجیب ساویرس

جمعہ 4 ستمبر 2015 19:29

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء)تْرکی کے ساحل سے ملنے والی شامی بچے کی نعش نے اپنے پرائے سب کو دکھی کردیا ہے۔ بچے کے سمندر میں منہ کے بل گری نعش کو دیکھ کر مصرکے ایک ارب پتی کاروباری شخصیت نجیب ساویرس کا دل بھی پسیج گیا جس کے بعد انہوں نے شامی پناہ گزینوں کی عارضی آبادکاری کے لیے ایک جزیرہ خریدنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

جرمن میڈیاکے مطابق نجیب ساویرس نے اٹلی اور یونان کی حکومتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ہاں آنے والے شامی پناہ گزینوں کو عارضی قیام کی سہولت مہیا کریں۔ ساتھ ہی انہوں نے دونوں ملکوں کی حکومتوں سے توقع ظاہر کی ہے کہ وہ پناہ گزینوں کی آباد کاری کے لیے ایک جزیرہ مختص کرنے پر اتفاق کریں گے تاکہ شام سے نقل مکانی کرنے والوں کو وہاں پر رہائش مہیا کی جاسکے۔