ایران سفارتی آداب کی خلاف ورزی کر رہا ہے،کویت کاالزام

ایرانی سفارتخانہ ملکی پالیسی کو چھوڑکرصرف سفارتی حدودمیں رہے،کویتی وزارت داخلہ کا مراسلہ

جمعہ 4 ستمبر 2015 19:29

کویت سٹی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) خلیجی ریاست کویت کی حکومت نے ایران کی جانب سے ملک کے اندرونی معاملات میں مبینہ مداخلت کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ ایران سفارتی آداب اور قرینوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے کویت کے معاملات میں مداخلت کا مرتکب ہو رہا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق کویتی وزارتِ خارجہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ وزارت خارجہ نے العبدلی سیل سے متعلق ایرانی سفارت خانے کی جانب سے جاری کردہ بیان مسترد کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہناتھاکہ وزارت خارجہ کی جانب سے کویت میں قائم ایرانی سفارت خانے کو یہ پیغام ارسال کیا ہے کہ وہ اپنی سفارتی حدود کے اندر رہے اور حکومت کے معاملات میں دخل در معقولات سے اجتناب کرے۔ اگر ایران کو کسی ایشو پر اپنے رائے ظاہرکرنی ہے تو اس کے طے شدہ عالمی سفارتی آداب اور طریقہ کار کو اپنائے۔ ذرائع ابلاغ کے ذریعے تنازعات کو اچھالنے سے گریز کرے۔سوشل میڈیا پر بھی ایران کی کویت کے اندرونی معاملات میں مداخلت پر کڑی تنقید کی گئی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائیٹس پر عام شہریوں کے ساتھ ساتھ کویتی حکام نے بھی ایرانی سفارت خانے کے طرز عمل کو کویت کے اندرونی معاملات میں مداخلت قراردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :