الانبار میں گھمسان کی جنگ، 112 داعشی جنگجو ہلاک

داعش نے الانبار میں تازہ آپریشن کوعروس المعارککا نام دیا تھاجس میں اسے بھاری نقصان ہوا،عراقی جنرل

جمعہ 4 ستمبر 2015 19:29

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) عراق کے شورش زدہ صوبہ الانبار میں داعش اورعراقی فورسزکے درمیان گھمسان کی جنگ جاری ہے جس کے نتیجے میں داعش کو بھاری نقصان اٹھاناپڑاہے اوراس کے 122جنگجومارے جا چکے ہیں عراقی فوج پیش قدمی کررہی ہے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق الانبار میں عراقی فوج کے بریگیڈ 7 کے کمانڈر میجر جنرل نومان عبد الزوبعی نے بتایا کہ داعش نے الانبار میں تازہ آپریشن کو "عروس المعارک" کا نام دیا تھا مگر انہیں اس لڑائی میں بدترین جانی نقصان سے دوچار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ داعشی جنگجوؤں نے البغدادی اور مغربی الرمادی کے حدیثہ شہر سے حملے کیے مگر عراق کی بری فوج، فضائیہ اور عالمی اتحادی افواج کی بھرپور جوابی کارروائی میں ایک سو سے زائد جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں جس کے بعد جنگجوؤں کو پسپا ہونا پڑا ہے

متعلقہ عنوان :