ایٹم بم بنانا مسئلہ نہیں،مگرہم ایسانہیں چاہتے،ایرانی وزیرخارجہ

جوہری معاہدہ روکنے کی صیہونی لابی کی ایرانوفوبیا پالیسی ناکام ہوگئی ہے،انٹرویو

جمعہ 4 ستمبر 2015 19:27

تہران(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء)ایرانی وزیرخارجہ نے کہاہے کہ صیہونی لابی کی ایرانوفوبیا پالیسی ناکام ہوگئی ہے، اٰیٹم بم بنانامسئلہ نہیں مگرہم ایسانہیں چاہتے،ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ایک ٹی وی انٹرویومیں کہاکہ امریکی کانگریس میں جامع مشترکہ ایکشن پلان کو منظور ہونے سے روکنے کے لئے صیہونی لابی کی انتھک کوششوں کے باوجود ، صیہونی لابی کی ایرانو فوبیا کی پالیسی اب بے کار ہو چکی ہے،ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ اس حالت میں امریکی پالیسیوں پر صیہونی لابی کی تاثیر ایک غیر منطقی تاثیر ہے تاہم ہمیں امید ہے کہ وہ لوگ( امریکی سینٹرز) ایک منطقی اور معقول فیصلہ کریں گے۔

(جاری ہے)

وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ ایران نے ثابت کردیاہے کہ وہ جوہری معاملے میں ایک معقول راہ حل کے حصول کی کوشش کر رہا ہے۔ان کا کہناتھا کہ اٰیٹم بم بنانامسئلہ نہیں مگرہم ایسانہیں چاہتے۔