کراچی، بھارت ماضی کو فراموش کرتے ہوئے جارحیت کا ارتکاب کر رہا ہے،ڈاکٹرمزمل اقبال ہاشمی

جمعہ 4 ستمبر 2015 19:27

کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء ) جماعۃ الدعوۃ کراچی کے مسؤل ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ بھارت ماضی کو فراموش کرتے ہوئے جارحیت کا ارتکاب کر رہا ہے۔ 65ء کی جنگ سے سبق سیکھ لیا ہوتا تو ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزی نہ کرتے۔ قوم نے جس طرح پہلے وطن کا دفاع کیا تھا، اب بھی ویسے ہی جذبوں سے مالامال ہے۔ خطے میں امن کے لیے نریندر مودی کی جارحانہ پالیسی کو لگام دینا ہوگی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد خالد بن ولید پی ای سی ایچ سوسائٹی میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نماز جمعہ کے لیے آئے ہوئے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ مزمل اقبال ہاشمی نے کہا کہ پاکستانی قوم پہلے بھی ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے لیے محافظ کا کردار ادا کرتی رہی اب بھی وطن کی حفاظت کے لیے سب ایک ہیں۔

(جاری ہے)

بھارت کی گیدڑ بھبکیاں کسی خاطر میں نہیں لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ غلبہ اسلام کی تحریک کو روکنے کے لیے عالم کفر ایک ہوچکا ہے۔ ہر دور میں دشمنان اسلام مختلف انداز سے مسلم امہ پر حملہ آور ہوتے رہے ہیں۔ دشمن قوتوں نے مسلم معاشروں میں نظریاتی جنگ برپا کر رکھی ہے۔ مسلمان فتنوں کے ایام میں تعلیمات نبوی پر ثابت قدمی اختیار کریں۔ مزمل اقبال ہاشمی نے کہا کہ امریکا سمیت تمام استعماری قوتوں نے مسلم خطوں کو خصوصی ہدف بنا رکھا ہے۔

دشمنان اسلام کسی صورت بھی مسلمانوں کو امن و اطمینان کے ساتھ دیکھنا گوارا نہیں کرتے۔ عالم اسلام کا دفاع اور مظلوم مسلمانوں کی مدد ہم سب پر فرض ہے۔ ہر شخص اپنی صلاحیتیں دین اسلام کی ترویج اور امت مسلمہ کے تحفظ کے لیے صرف کرے۔ جو اﷲ کے احکامات کے سامنے سر تسلیم خم کرے، اسے اﷲ کی راہ میں بڑی سے بڑی قربانی دینے سے بھی کوئی رکاوٹ نہیں روک سکتی۔ ہمیں صرف اﷲ کی رضا کے لیے بے کسوں اور مظلوموں کا سہارا بننا ہے۔

متعلقہ عنوان :