سنا ہے سندھ کے وزیر بلدیات شرجیل میمن کو میرے خلاف وعدہ معاف گواہ بنوایا جارہا ہے: سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی

muhammad ali محمد علی جمعہ 4 ستمبر 2015 19:26

ملتان (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 4 ستمبر 2015 ء) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ ان کے سننے میں آیا ہے کہ سندھ کے وزیر بلدیات شرجیل میمن کو ان کے خلاف وعدہ معاف گواہ بنوایا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے انکشاف کیا ہے کہ سندھ کے وزیر بلدیات شرجیل میمن کو ان کے خلاف وعدہ معاف گواہ بنوایا جارہا ہے۔ اگر ایک مجرم کو ان کیخلاف وعدہ معاف گواہ بنایا گیا تو یہ ان کے ساتھ زیادتی ہوگی۔ وفاقی حکومت سے درخواست کرتا ہوں کہ نیب اور عدالتی قوانین کو مساوی بنایا جائے۔