جامعہ سندھ ،ماسٹرز و ایم ایس/ایم فل ڈگری پروگرام میں داخلے کے لیے شیڈول جاری کردیا گیا

جمعہ 4 ستمبر 2015 19:25

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) جامعہ سندھ جامشورو میں نئے تعلیمی سال2016ء کے بیچلرز کے علاوہ ماسٹرز و ایم ایس/ایم فل ڈگری پروگرام میں داخلے کے لیے شیڈیول جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق داخلہ فارم 14 ستمبر سے جاری کیے جائیں گے جبکہ بیچلرز کے لیے پری انٹری ٹیسٹ 8 نومبر اور ماسٹرز اور ایم فل کے لیے ٹیسٹ 18 اکتوبر کو لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر عابدہ طاہرانی کی زیر صدارت ایڈمیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ نئے تعلیمی سال 2016ء کے تحت جامعہ سندھ میں بیچلرز، ماسٹرز اور ایم فل میں داخلے کے لیے فارم 14 ستمبر سے2 اکتوبر تک جاری کیے جائیں گے جس کے بعد 18 اکتوبر کو ماسٹرز اور ایم فل میں داخلے کے لیے پری انٹری ٹیسٹ لیا جائے گا جبکہ بیچلر زپروگرامز میں داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹ 8 نومبر کو ہوگا، امیدواروں کو مختلف شعبوں کی اہمیت متعلق معلومات دینے کے لیے جامعہ سندھ کے علامہ آئی آئی قاضی کیمپس و دیگر کیمپسز میں اوپن ہاؤسز 21 سے 23 ستمبر2015ء تک منعقد کیے جائیں گے، انٹری ٹیسٹ کے نتائج اسی روز جاری کر دیئے جائیں گے، ماسٹرز کی پہلی عارضی میرٹ لسٹ 26 اکتوبر جبکہ بیچلرز کی 22 نومبر کو لگائی جائے گی، اجلاس میں بیچلرز اور ماسٹرز کی انٹری ٹیسٹ کامیابی سے منعقد کرانے کے لیے مختلف کمیٹیاں بھی قائم کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :