Live Updates

گھر گھر عمران خان کا پیغام پہنچ چکا ،11اکتوبر دھاندلی کرنے والوں کو ایکسپوز کرنے کا دن ہے‘عبدالعلیم خان

نواز لیگ ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کی یوتھ سے خوفزدہ ہے،امید وار قومی اسمبلی کا انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے اجلاس سے خطاب

جمعہ 4 ستمبر 2015 19:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء ) پاکستان تحریک انصاف کے این اے 122سے اُمیدوار قومی اسمبلی عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ گزشتہ دو برسوں کی دھاندلی کے خلاف جدو جہد کے عدالتی نتائج آ چکے اب ضمنی الیکشن میں اس کے انتخابی نتائج بھی تحریک انصاف کے حق میں ہی آئیں گے انہوں نے کہا کہ عمران خان کاپیغام گھر گھر پہنچ چکا اور انشاء اﷲ 11اکتوبر کو دھاندلی کی سیاست کرنے والے مزید ایکسپوز ہو جائینگے انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ نواز لیگ ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی یوتھ سے خوفزدہ ہے نوجوان ہمیشہ عمران خان کی فرنٹ فورس کا کردار ادا کرینگے اور کسی کو پولنگ دھونس اور دھاندلی نہیں کرنے دینگے ۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ این اے 122کا الیکشن کسی کی ذات کا نہیں بلکہ نظریے اور سوچ کا الیکشن ہے،جس دن ہم ملک میں نئی انتخابی تاریخ رقم کر ینگے ۔

(جاری ہے)

پی پی147سے پی ٹی آئی کے اُمیدوار صوبائی اسمبلی شعیب صدیقی نے کہا کہ ہم نے دو برسوں تک دن رات جدوجہد کر کے جس دھاندلی کے ثبوت دیے ہیں اب اس کی عملی تعبیر کا وقت آن پہنچا ہے ۔انہوں نے آئی ایس ایف کے نوجوانوں کی سیاسی جدو جہد تعریف کی ۔

اور انہیں 11اکتوبر کو بھی اسی جوش و جزبے کے ساتھ میدان میں نکلنے کے لیے کہا 11ستمبرصوبائی اسمبلی نوشین حامد اورآئی ایم ایف کے گلریز اقبال نے کہا کہ نوجوان طبقہ عمران خان کا اصل دست و بازو ہے اور ہم انشا ء اﷲ 11اکتوبر کو ہر قسم کی صورتحال کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے ۔مسرت جمشید چیمہ اور سائرہ احمد نے کہا کہ آئی ایس ایف کی طالبات بھی پولنگ سٹیشنوں پر ڈیوٹی دینگی اور نواز لیگ کو کسی قسم کی من مانی نہیں دینگے ۔اس موقع پر آئی ایس ایف کے نوجوانوں نے عمران خان اور عبدالعلیم خان کے حق میں زبردست نعرے بازی کی اور انہیں اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات