زارا اکبر کی والدہ کو سرگودھا میں سپرد خاک کر دیا گیا ، رسم قل کل ادا کی جائے

جمعہ 4 ستمبر 2015 19:20

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) اسٹیج کی نامور اداکارہ زارا اکبر کی والدہ کو آبائی شہر سرگودھا میں سپرد خاک کر دیا گیا ، مرحومہ کی رسم قل کل ( ہفتہ ) کے روز لاہور میں ادا کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

اداکارہ زارا اکبر کی والدہ گزشتہ کئی سالوں سے علیل تھیں اور جمعرات کے روز ان کا لاہور میں انتقال ہو گیا تھا۔ مرحوم کو گزشتہ روز آبائی شہر سرگودھا میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ نماز جنازہ میں عزیز و اقارب اور سماجی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ مرحوم کی رسم قل آج ہفتہ کے روز تین بجے سہ پہر زارا اکبر کی رہائشگاہ مکان نمبر 85بلاک اے پنجاب کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں ادا کی جائے گی۔