لاہور،پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کے تھانوں میں بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے حاضری لگانے کیلئے اقدامات شروع کردیئے

جمعہ 4 ستمبر 2015 18:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کے تھانوں میں بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے حاضری لگانے کیلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صوبہ بھر کے 700 سے زائد تھانوں میں بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے حاضری لگانے کا عمل شروع کیا جارہا ہے ابتدائی طور پر لاہور کے تھانوں سے اس کا آغاز کیا جارہا ہے جس کا دائرہ کار دوسرے مرحلہ میں تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز تک پھیلا دیا جائیگا اور پھر بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے حاضری ضلع اور بعد ازاں تحصیل کی سطح پر حاضری لگائی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :