وزیر اعلی شہباز شریف کا شادمان میں پولیس اہلکاروں کا لڑکی کو مبینہ زیادتی کے بعد فروخت کرنے کی خبر کا نوٹس، تحقیقات کا حکم

جمعہ 4 ستمبر 2015 18:39

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء ) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے لاہور کے علاقہ شادمان میں2 پولیس اہلکاروں کی لڑکی سے مبینہ زیادتی اور اسے فروخت کرنے کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ واقعہ میں ملوث اہلکاروں کو جلد گرفتار کر کے قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے اورمتاثرہ لڑکی کو ہر صورت میں انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

متعلقہ عنوان :