معروف قانون دان حفیظ پیرزادہ کی نماز جنازہ لندن میں ادا کردی گئی

muhammad ali محمد علی جمعہ 4 ستمبر 2015 18:37

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 4 ستمبر 2015 ء) معروف قانون دان حفیظ پیرزادہ کی نماز جنازہ لندن میں ادا کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لندن میں معروف پاکستانی قانون دان حفیظ پیرزادہ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں سابق وزیراعظم شوکت عزیز اور پاکستانی ہائی کمیشنر نے شرکت کی۔ حفیظ پیرزادہ کی میت کو پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے کراچی پہنچایا جائے گا۔