ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 11عشاریہ 7ملین ڈالر کی کمی

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 18 ارب 49 کروڑ ڈالر کی سطح پرآگئے

جمعہ 4 ستمبر 2015 18:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق اٹھائیس اگست کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر اٹھارہ ارب پچاس کروڑ ستاسی لاکھ ڈالر کی سطح سے گر کر اٹھارہ ارب اننچاس کروڑ سترلاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق مرکزی بینک کے ذخائر اکیس لاکھ ڈالر کے اضافے سے تیرہ ارب پینتالیس کروڑ چوراسی لاکھ ڈالر سے بڑھ کر تیرہ ارب چھیالیس کروڑ پانچ لاکھ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائرایک کروڑ اڑتیس لاکھ ڈالر کی کمی سے پانچ ارب پانچ کروڑ تین لاکھ ڈالر سے کم ہوکر پانچ ارب تین کروڑ پیسنٹھ لاکھ ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :