کراچی اسٹاک مارکیٹ، کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس میں چار سو چھیاسٹھ پوائنٹس کی کمی

جمعہ 4 ستمبر 2015 18:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز مندی رہی پہلے سیشن کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس میں چار سو چھیاسٹھ پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

(جاری ہے)

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی رہی تاہم پرافٹ ٹیکنگ کے عمل کے باعث یہ سطح برقرار نہ رہ سکی پہلے سیشن کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس تینتیس ہزار ، نو سو ، تیس ، پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔جبکہ مجموعی طور پر بارہ کروڑ ، پچپن لاکھ شیئرز کا ، کاروبار ہوا۔

متعلقہ عنوان :