لائیو سٹاک کا کریک ڈاؤن جاری ،پانچ من مضرصحت گوشت برآمد ، 3 ملزمان گرفتار

جمعہ 4 ستمبر 2015 18:33

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) محکمہ لائیو سٹاک کا مضرصحت گوشت کی فروخت کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،پانچ من گوشت برآمد کرکے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں محکمہ لائیو اسٹاک کو اطلاع ملی کہ غیرقانونی سلاٹر ہاوس قائم ہے،جہاں غیرقانونی اور مضر صحت گوشت کا کاروبار کیا جارہا ہے،جس پر محکمہ لائیو اسٹاک کی ٹیم نے چھاپہ مار کر تین من سے زائد مضر صحت گوشت برآمد کرکے دو ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

لاہور کے علاقے فیصل ٹاؤن میں بھلا اسٹا پ پر غیر قانونی گوشت کی فروخت پر کارروائی کی گئی جہاں سے دو من سے زائد مضر صحت گوشت برآمد کرکے ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔پولیس کی جانب سے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔