Live Updates

تحر یک انصاف کا ضمنی اور بلدیاتی انتخابات رینجرز کی نگرانی میں کروانے کا مطالبہ

انتخابی مہم کے آغاز کیلئے یوم دفاع پاکستان کے موقعہ پر (کل )لاہور میں ریلی نکالیں گے ‘ پنجاب حکو مت نے دھاندلی کیلئے 7ارب25کروڑ سے زائد کے فنڈز جاری کیے،اس کے خلاف پیر کو الیکشن کمیشن میں جائیں گے ‘صرف تحر یک انصاف ہی نہیں نوازشر یف کے بھائی ’’آصف زرداری ‘‘اورطاہر القادری سمیت ہر کوئی الیکشن کمیشن کے اراکین سے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں ‘ضمنی انتخابات میں مقابلہ امیدواروں نہیں عمران خان اور نوازشر یف کے در میان ہو گا تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری سرور کی محمودالر شید، شفقت محمود‘عبدالعلیم خان اور دیگر کے ہمراہ مشتر کہ پر یس کا نفر نس

جمعہ 4 ستمبر 2015 18:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) تحر یک انصاف پنجاب نے ضمنی اور بلدیاتی انتخابات رینجرز کی نگرانی میں کروانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضمنی اور بلدیاتی انتخابات کی مہم کے آغاز کیلئے یوم دفاع پاکستان کے موقعہ پر کل لاہور میں ریلی نکالیں گے ‘(ن) لیگ کی صوبائی حکو مت نے پنجاب میں دھاندلی کیلئے 7ارب25کروڑ سے زائد کے فنڈز جاری کیے ہیں جسکے خلاف (سوموار ) کو الیکشن کمیشن آف پاکستان میں جائیں گے ‘صرف تحر یک انصاف ہی نہیں نوازشر یف کے بھائی ’’آصف زرداری ‘‘اورطاہر القادری سمیت ہر کوئی الیکشن کمیشن کے اراکین سے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں ‘ضمنی انتخابات میں مقابلہ امیدواروں نہیں بلکہ عمران خان اور نوازشر یف کے در میان ہو گا اور تحر یک انصاف دھاندلی کی سازشوں کے باوجود انکو شکست دیگی ‘(ن) لیگ اپنے لوگوں کو دھاند لی کر نے کی تر بیت دیتی ہے مگر ہم پو لٹیکل ٹر ینگ پروگرام میں کارکنوں کو دھاندلی روکنے کی تر بیت دے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالا ت کا اظہار تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالر شید ‘چیئر مین تحر یک انصاف کے ایڈ وئزر اعجاز احمد چوہدری ‘لاہور کے آرگنائزر شفقت محمود‘عبدالعلیم خان ‘شعیب احمد صدیقی ‘یاسمین راشدکے ہمراہ مشتر کہ پر یس کا نفر نس سے خطاب کر تے ہوئے کیا جبکہ ڈپٹی آرگنائزر عمر سرفراز چیمہ ‘رکن پنجاب اسمبلی میاں اسلم اقبال ‘تحر یک انصاف کے مر کزی رکن حامد خان ایڈ وکیٹ ‘شعبہ خواتین پنجاب کی صدر سلونی بخاری ‘تر جمان تحر یک انصاف پنجاب جمشید اقبال چیمہ ‘شعبہ خواتین پنجاب میڈیا ہیڈ شانیلا علی سمیت دیگر بھی اس موقعہ پر موجود تھے ۔

تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف نے ملک میں تبدیلی کی جنگ مکمل اتحاد اور اتفاق کے ساتھ لڑی ہے اور دھاندلی کے خلاف عمران خان نے عام انتخابات کے بعد جو موقف اختیار کیا اسکے مطابق ہی لاہور کے 2اورلودھراں کے ایک حلقے میں بدتر ین دھاندلی ثابت ہو چکی ہے اور اگروفاقی وزیر خواجہ آصف سپر یم کورٹ کے پیچھے نہ چھپے تو چوتھی وکٹ بھی گر نے والی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف میں دھڑ ے بندیوں کی بات ہو تی ہے مگر آج میرے ساتھ تحر یک انصاف پنجاب اور لاہور کے سابق اور موجودہ عہدیداروں کی موجودگی اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم عمران خان کی قیادت میں متحد ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کے ضمنی انتخابات کیلئے عبدالعلیم خان اور شعیب صدیقی تحر یک انصاف کے متفقہ امیدوار ہیں پارٹی کا ہر کارکن ان کی کا میابی کیلئے ہر گھر میں عمران خان کا پیغام پہنچائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس بات کی بھی نشاندہی اور اس پر شدیداحتجاج کرتے ہیں کہ پنجاب میں (ن) لیگ کی حکو مت ضمنی او ر بلدیاتی انتخابات کیلئے سر کاری وسائل کا بے دریغ استعمال کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کے علاوہ پنجاب کے دیگر شہروں میں (ن) لیگ اپنے اراکین اسمبلی اور ہارے ہوئے لوگوں کو کروڑوں روپے کے تر قیاتی فنڈز دے رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی الیکشن کمیشن سے حکومتی وسائل کے بے دریغ استعما ل پر سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے مگر الیکشن کمیشن ابھی تک بالکل خاموش نظر آرہاہے جو بہت بڑ اسوالیہ نشان ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میں یہ بھی واضح کر دینا چاہتاہوں کہ الیکشن کمیشن کے موجودہ ممبران کے حوالے سے ہمارے شدید تحفظات ہیں اور انکے خلاف ہم نے4اکتوبر کو الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے لیکن اس کے باوجود حالات کچھ بھی ہوں تحر یک انصاف ضمنی اور بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لیں گی ۔انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف پاکستان کو حقیقی معنوں میں قائد اور اقبال کا پاکستان بنانے کیلئے جد وجہد کر رہی ہے اور انشاء اﷲ تحر یک انصاف اپنی سیاسی جد وجہد میں کا میابی ہو گی ۔

انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں مقابلہ سردار ایاز صادق یا عبدالعلیم خان نہیں بلکہ عمران خان ‘نوازشر یف اور ملک میں تبدیلی کیلئے جنگ لڑ نے والوں اور سیٹس کو کے درمیان ہو گا ۔ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالر شید نے کہا کہ (ن) لیگ ضمنی اور بلدیاتی انتخابات کیلئے سر کاری خزانے سے7ارب سے زائد فنڈز جاری کر چکے ہیں جو بدتر ین دھاندلی ہے جسکے خلاف ہم نے الیکشن کمیشن کے پاس جانے سے ہر آپشن استعمال کر نے کا فیصلہ کیا ہے اور حکمرانوں کے ایسے اقدام کے خلاف پنجاب اسمبلی سمیت ہر فورم پر آواز بلند کر یں گے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات