مشرف کے رازداری سے مسئلہ کشمیر کا سودا کرنے کی کوشش پر تشویش ہے، اس پر رپورٹس پریشان کن ہیں ، مسئلہ کی تحقیقات اور اس کے مقاصد کو منظرعام پر لائی جائیں ،مسئلہ کشمیر پر کوئی بھی بات یا پیش رفت کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہونی چاہیے
پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری کا بیان
جمعہ 4 ستمبر 2015 18:30
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء ) پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری نے اس بات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے کہ جنرل پرویز مشرف نے رازداری کے ساتھ مسئلہ کشمیر کا سودا کرنے کی کوشش کی جس میں نہ تو کشمیری عوام اور نہ ہی پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا تھا۔ جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ منظر عام پر آنے والی یہ رپورٹیں کہ جنرل مشرف کی جانب سے کشمیر پر قراردادوں کو نظرانداز کرنے پر تیار تھے، انتہائی پریشان کن ہے۔
انہوں نے اس مسئلہ کی تحقیقات اور اس کے مقاصد کو منظرعام پر لانے کا مطالبہ کیا۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کی حکومتوں نے بھارت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی کوششیں کی ہیں لیکن کبھی بھی مسئلہ کشمیر پر اصولی موقف سے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں سے دستبردار نہیں ہوئیں۔(جاری ہے)
یہ معلوم کرنے کی ضرورت ہے کہ جنرل پرویزمشرف نے اصولی موقف سے انحراف کیوں کیا اور ایسا کرتے ہوئے کشمیریوں اور پاکستانی عوام کو اعتماد میں بھی نہیں لیا گیا۔
انہوں نے شہید بینظیر بھٹو کا وہ انتباہ بھی یاد دلایا جس میں انہوں نے یکطرفہ طور پر اقوام متحدہ کی قراردادوں سے انحراف کرنے کے خطرات سے آگاہ کیا تھا۔ اس وقت کی جنرل پرویز مشرف کی حکومت نے بینظیر بھٹو کے انتباہ کے جواب میں کہا تھا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر کوئی بات نہیں ہوئی۔ اب فریڈم آف انفارمیشن ایکٹ کی وجہ سے یہ بات منظر عام پر آگئی جس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ پرویز مشرف حکومت کی تردید جعلی تھی۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر کوئی بھی بات یا پیش رفت کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہونی چاہیے اور اقوام متحدہ کی قراردادیں اس کے لئے انتہائی اہمیت کی حامل ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی پمز ہسپتال کے میڈیکل بورڈ کو پرویز الٰہی کی صحت کا دوبارہ جائزہ لینے کا حکم
-
بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا
-
کراچی، غیر ملکیوں کی گاڑی پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کی شناخت بارے تفصیلات سامنے آگئیں
-
فیض آباد دھرنا کمیشن کو شہباز شریف کا دیا گیا بیان سامنے آگیا
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع جنرل طلال بن عبداللہ آل سعود کی پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش حملے کی مذمت
-
عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کو زیر بحث نہیں لایا جا سکتا،سپیکر قومی اسمبلی
-
لاہور ہائیکورٹ کا ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور اور ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنے کا حکم
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ
-
ورلڈ پریس فوٹو ایوارڈ: مردہ بچی کو تھامے فلسطینی خاتون کی تصویر کو
-
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،باپ ،بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ڈی این رپورٹ میں زیادتی کے شواہدنہیں ملے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.