Live Updates

سندھ میں میرٹ کا قتل عام ، پولیس کے عہدے بیچ کر پیسے بنائے جاتے ہیں، سندھ پولیس کو غیرجانبدار نہ بنا ئے بغیرصوبے میں امن قائم نہیں ہو سکتا،خیبر پختونخوا سے چلنے والا سونامی سندھ پہنچ چکا ہے،قانون کی بالادستی قائم کرینگے،ہمیں بڑے ناموں نہیں عوام اور نوجوانوں کی ضرورت ہے

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کاپنوعاقل میں کارکنوں سے خطاب

جمعہ 4 ستمبر 2015 18:28

پنو عاقل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سندھ میں میرٹ کا قتل عام کیا جاتا ہے، سندھ پولیس کے عہدے بیچ کر پیسے بنائے جاتے ہیں، جب تک سندھ پولیس کو غیرجانبدار نہ بنایا جائے امن قائم نہیں ہو سکتا،خیبر پختونخوا سے چلنے والا سونامی سندھ پہنچ چکا ہے،قانون کی بالادستی قائم کرینگے،بڑے ناموں کی ضرورت نہیں ہمیں سندھ کے عوام اور نوجوانوں کی ضرورت ہے۔

وہ جمعہ کو پنوعاقل میں کارکنوں سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ سندھ کے نوجوانوں تیار ہو جاؤ سونامی انشاء اﷲ کراچی پہنچے گی ،تحریک انصاف سندھ کے کونے کونے میں پھیلے گئی۔انہوں نے کہا کہ سندھ کا سب سے برا مسئلہ کرپشن ہے ،میرٹ کے قتل کا نقصان سندھ کے عوام کو اٹھانا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ کیلئے سیاستدان پیسے بنانے کے لئے آتے ہیں ،جب تک پولیس کو غیر جانبدار نہیں بنایا جاتا عہدے بکتے رہیں گے۔انہوں نے کہا ہم نے خیبر پختونخوا میں پولیس کو غیر جانبداربنایا،خیبر پختونخواہ میں 70فیصد جرائم کم ہوگئے ہیں، سندھ پولیس کے غیر جانبدار ہونے تک امن قائم نہیں ہو سکتا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات