مقامی مارکیٹوں میں فرنس آئل کی قیمت میں کمی کا رجحان

درآمدی فرنس آئل کی قیمت میں 4ہزار سے زائد کی کمی ، نئی قیمت 34ہزار 314 روپے فی ٹن مقرر

جمعہ 4 ستمبر 2015 18:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) مقامی فرنس آئل کی قیمت میں کمی 4 ہزار 844 روپے تک کی کمی ہوگئی ہے جس کے باعث بجلی کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے ۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیتموں می کمی کے ثمرات اب مقامی مارکیٹ میں بھی دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

درآمدی فرنس آئل کی قیمت 36 ہزار 792 روپے فی ٹن سے کم ہوکر 34 ہزار 314 روپے فی ٹن ہوگئی ہے جبکہ مقامی ریفائنریز کے فرنس آئل کی قیمت میں 4 ہزار 844 روپے کی کمی ہوگئی ہے جس کے بعد فرنس آئل 36 ہزار 328 روپے فی ٹن کا ہوگیا ہے ۔ ماہرین کے مطابق فرنس آئل کی قیمتوں میں کمی سے بجلی کی قیمتوں میں کمی ہونی چاہئے ۔